Topics

جنسی خیالات آتے ہیں

سوال:  خواجہ صاحب! یہ میرا پانچواں خط ہے۔ اس کا ضرور جواب دیجئے گا۔ مجھے ایک عرصہ سے جنسی خیالات آتے ہیں جس کی وجہ سے نماز نہیں پڑھ سکتی۔ آپ کو اللہ رسولﷺ کا واسطہ دے کر کہتی ہوں کہ جواب دے کر میری رہنمائی فرمائیں۔

جواب: رات کو سوتے وقت وضو کر کے آرام کے ساتھ بیٹھ کر 100بار کلمہ شہادت پڑھیں اور پندرہ منٹ تک سبز روشنی کا مراقبہ کریں۔

شام کے وقت گاجریں چھوٹے چھوٹے قتلے کر کے پانی میں پکا لیں اور آسمان کے نیچے رکھ دیں۔ صبح ٹھنڈی گاجروں میں دودھ شامل کر کے کھائیں۔ دو ماہ تک گرم اشیاء سے پرہیز کریں۔ 

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی