Topics

ہر وقت کڑھتی رہتی ہوں

سوال:  میری عمر اس وقت سولہ سال ہے مگر میرا قد میری عمر کے لحاظ سے بہت بڑھ گیا ہے جو پانچ فٹ پانچ انچ ہے۔ قد کے لحاظ سے جسم کے باقی اعضاء ہاتھ، پیر، بازو وغیرہ بھی لمبے ہیں۔ میں اپنے قد کے زیادہ لمبے ہونے پر بہت پریشان رہتی ہوں۔ ہر وقت اس بات پر کڑھتی ہوں، پہروں دائیں مانگتی ہوں۔ بازار میں لوگ اکثر طنز کرتے ہوئے گدھا، گھوڑا اور لمبو جیسے ریمارکس پاس کرتے ہیں۔ میں اس قدر احساس کمتری میں مبتلا ہو گئی ہوں کہ سوائے کالج جانے کے اور کہیں بھی نہیں جاتی۔ بڑی عاجزی سے درخواست ہے کہ آپ خدا کے لئے میری مدد فرمائیں۔ میرے لئے ایسا روحانی علاج تجویز کر دیں کہ میرا قد دو تین انچ کم ہو جائے اور میں مناسب قدو قامت کی ہو جاؤں۔ میرا وزن وغیرہ بالکل مناسب ہے۔ تقریباً 120پونڈ ہے مگر لمبے قد نے مجھے پریشان کر رکھا ہے۔ آپ کو اپنا مسیحا سمجھ کر حال دل بیان کر دیا ہے۔ کوئی مناسب علاج بتا دیں۔

جواب: صبح نہار منہ، دوپہر زوال کے وقت، عصر کے بعد اور رات کو سونے سے پہلے ایک ایک لوٹا پانی کھڑی ہو کر ٹونٹی سے دونوں پیروں پر بہا دیا کریں۔ جب قد نارمل ہو جائے۔ یہ علاج بند کریں۔ تازہ سبزیاں اور پھل کثرت سے استعمال کریں۔ 

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی