Topics

سیاہ رنگ مسوڑھے

سوال:  میرا رنگ بہت سانولہ ہے۔ آپ کے کہنے کے مطابق چند روز نہار منہ سیب کھاتی رہی۔ مگر جیب نے جواب دے دیا۔ میرے مسوڑھے کالے ہیں جب میں ہنستی ہوں تو میرے یہ سیاہ رنگ مسوڑھے برے لگتے ہیں۔ لوگ مجھے ٹوکتے ہیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ ایسی ترکیب بتائیں کہ میرے دانت موتی جیسے سفید اور چمکدار ہو جائیں اور مسوڑھے گلابی ہو جائیں!

میرے اندر استطاعت نہیں ہے کہ میں ہر ماہ رسالہ خرید سکوں۔ کوئی بہن میرے نام اگر رسالہ جاری کرا دیں تو ان کے لئے بہت دعا کروں گی۔ ظاہر ہے کہ میں اس کے سوا کیا کر سکتی ہوں۔

جواب: دونوں وقت بغیر دودھ کی چائے میں لیموں نچوڑ کر پی لیا کریں۔ ایک لیموں چار دن تک چلا سکتی ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ 1/4لیموں کا رس ایک پیالی چائے میں کافی ہے۔

کیکر کی لکڑی کے کوئلے، باریک بنا کر منجن بنا لیں اور یہ منجن صبح نہار منہ اور رات کو سونے سے پہلے دانتوں پر خوب اچھی طرح ملیں۔

آج کل گاجر کا موسم ہے۔ روزانہ جس قدر ہو سکے کچی گاجرکھایا کریں۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی