Topics

میرا دل بہت پریشان ہے

سوال:  عرض یہ ہے کہ میرے لڑکے شعیب حسن کی طبیعت خراب ہے۔ اچانک کمزوری شروع ہو گئی حالانکہ اچھا خاصہ تھا۔ میرا دل بہت پریشان ہے۔ خدا سے دعا کیجئے کہ اللہ اسے صحت دے اور زندگی دے۔ مجھے خواب بھی کچھ عجیب سے نظر آ رہے ہیں۔ میں نے یہ بھی دیکھا کہ قرآن شریف کھولے بیٹھی ہوں اور اس کے لئے اگر آپ چاہیں تو آیت کریمہ کا ختم کرا دیں اور دعا کریں کہ محمد حسن خاں کا بیٹا شکیل جلد از جلد ٹھیک ہو جائے۔ عظیمی صاحب! میں بڑی دکھیا ہوں۔ اس کا باپ بھی سر پر نہیں ہے۔ یہ بیٹا میری امیدوں کا چراغ ہے۔

جواب: میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے لخت جگر کو صحت عطا کرے۔ آپ حسب استطاعت صدقہ کر دیجئے۔ اللہ تعالیٰ فضل کریں گے۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی