Topics
سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ ہماری شادی اپنے خاندان
میں کرنا چاہتے ہیں کیونکہ امی کا تو اس دنیا میں سوائے اللہ کے کوئی اور نہیں۔ ابو
کہتے ہیں کہ تم لوگوں نے میرے خاندان میں شادی نہ کی تو میں تم لوگوں کو کہیں بھی شادی
نہیں کرنے دوں گا۔ابو کے تمام خاندان والے دور دراز جنگل میں ایک گاؤں میں رہتے ہیں۔
آپ سے درخواست ہے کہ آپ روحانی علوم کی روشنی سے والدصاحب کے ذہن کو صاف ستھرا بنا
دیجئے تا کہ ان کے ذہن میں موجود شک نفرت غصہ جیسے منفی جذبات نکل جائیں اور ان کے
بجائے محبت عجز و انکساری اور بچوں سے پیار امڈ آئے۔
جواب: صبح سورج طلوع ہونے سے قبل نماز فجر
ادا کر کے ایک سو باربِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کے ساتھ یا ودود پڑھیں
اور پانی پر دم کر کے رکھ لیں اور یہ پانی اپنے والدصاحب کو پلائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ
رات کو سوتے وقت کوئی ایک بہن یا بھائی والدصاحب کے سرمیں تیل ڈالے اور تھوڑی دیر پیر
دبائے۔ انشاء اللہ اس طرز عمل سے والدصاحب کے مزاج میں سے ضد اور غصہ نکل جائے گا۔