Topics

“صرف ایک پھول”

سوال:  میں آپ کی مصروفیت کا خیال کرتے ہوئے اور بغیر کسی تمہید کے اپنا مسئلہ آ پ کے سامنے رکھتی ہوں۔

یوں تو میرے شوہر کا رویہ میرے ساتھ برا نہیں ہے۔ کافی حد تک میرا خیال بھی رکھتے ہیں۔ لیکن ذرا ذرا سی بات پر میرے ماں باپ اور بھائی بہنوں کو برا بھلا کہنے لگتے ہیں۔ دوسروں کی باتوں میں اور خاص کر اپنے ماں باپ کی باتوں میں اور ان کے سکھائے میں بہت جلد آ جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ جب بیٹے کی پیدائش ہوئی تو مجھے اس کو دودھ پلانے کی بھی اجازت نہیں تھی۔ ان لوگوں نے میرے ساتھ اتنا برا سلوک کیا کہ میں لکھتے لکھتے اور آپ پڑھتے پڑھتے تھک جائیں گے۔ لیکن پھربھی میری کہانی ختم نہیں ہو گی۔

جواب: سارے کاموں سے فارغ ہونے کے بعد رات کو سونے سے پہلے وضو کریں۔ اور تین عدد گلاب کے پھول لے کر ان کو پلک جھپکائے بغیر دیکھیں۔ جب تک دس منٹ تک نظر ایک جگہ پلک بغیر پھولوں پر نظر مرکوز ہو جائے۔ یہ پھول اپنے خاوند کو پیش کر دیں۔ جب تک دس منٹ تک نظر مرکوز نہ ہو۔ پھول کسی کیاری میں ڈال دیا کریں صرف ایک مرتبہ یہ عمل کر لینا کافی ہے۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی