Topics

ستارے کیاکہتے ہیں

سوال:  میں ایک لڑکے کو پسند کرتی ہوں اور اس کا اظہار اپنی والدہ سے کر دیا ہے۔ میری والدہ نے کسی کے کہنے پر میرے اور اس لڑکے کے ستارے ملوائے تو عامل منجم نے سختی سے منع کر دیا کہ لڑکیاں بہت ہوں گی۔ یہ شادی ہرگز نہ کریں۔ اس وجہ سے اب میری ماں بھی ستاروں پر یقین کر کے منع کرتی ہیں۔ جبکہ ہم دونوں یعنی میں اور وہ لڑکا شادی کرنے پر راضی ہیں۔ نہ وہ لڑکا اور نہ میں ستاروں کی زندگی کو مانتے ہیں۔ آپ یہ بتلایئے کہ ستارے ملوانا درست ہے اور یہ کہ ستاروں کے ٹکرانے سے شادی نہ ہونے کا عمل ہو سکتا ہے۔ اسلام کی رو سے کیا ستارے کی چالیں بتلانے والوں کی بات مان لینا چاہئے کہ نہیں؟ خدا کے لئے دل رکھنے والا نہیں سچا اور کھرا حل بتلائیں۔

جواب: آپ نے چونکہ اسلام کی رو سے جواب طلب کیا ہے اس لئے سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کا فرمان ذہن نشین فرما لیں۔ صدق اللہ و کذب النجوم یعنی اللہ سچا ہے اور نجوم جھوٹ۔ اس روشنی میں آپ خود فیصلہ کر سکتی ہیں کہ آپ کو کیا کرنا چاہئے کیونکہ میں نے سچا اور کھرا حل لکھ دیا ہے۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی