Topics

خلاء میں چہل قدمی

سوال:  شادی کو 4سال ہونے والے ہیں۔ میں 3بچوں کی ماں ہوں۔ ماں باپ کے سائے سے محروم ہوں۔ شادی ہوئی تو سسرال میں گالی کے سواکوئی بات نہ کرتا تھا۔ شوہر بھی حد سے زیادہ غصہ والا۔ بات بے بات جو چیز ہاتھ میں آ جائے اس سے زد و کوب کرنا ان کی عادت ہے۔ میں حالات کا مقابلہ نہیں کر سکی اور رفتہ رفتہ بیمار رہنے لگی اور یہ بیماری میری زندگی کا روگ بن گئی۔ چونکہ گھر میں کام کرنے کے قابل نہیں رہی اس لئے ساس صاحبہ نے مجھے بالکل نظر انداز کر دیا۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ مجھے کوئی بیماری نہیں ہے جبکہ میں دو چار قدم چلنے سے بے حال ہو جاتی ہوں۔ بہت علاج کروایا، مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ یہ بات غور سے سنئے کہ مجھے اچانک جولائی کے ماہ سے ایسے محسوس ہونے لگا ہے بس میں اب مرنے والی ہوں۔ یکایک سانس بند ہو جاتا ہے اور دل ڈوبنے لگتا ہے۔ دل میں ہر وقت طرح طرح کے خیالات آتے رہتے ہیں۔ ہر کسی کے سامنے گھبراتی ہوں۔ بچوں کا کام بھی نہیں کر سکتی۔ شوہر کا حال یہ ہے کہ ہر وقت کہتے رہتے ہیں کہ خدا کرے تو مر جائے تا کہ میری جان چھوٹ جائے۔ جب وہ مرنے کی دعا کرتے ہیں تو میرے دماغ میں شدید درد ہوتا ہے۔ شوہر جب غصہ سے دیکھتے ہیں تو پیٹ میں بل پڑنے لگتے ہیں۔ نہ کچھ کھانے کا جی چاہتا ہے نہ پینے کو۔ حالت انتہائی ابتر ہے۔ اللہ توجہ فرمائے۔

جواب: یَا حفیظُ کا ورد کریں اور آنکھیں بند کرکے یہ تصور کریں کہ آپ خلاء میں چہل قدمی کر رہی ہیں۔ اس عمل سے آپ مایوسی کے خول سے باہر آ جائیں گی۔ آپ کی ساری پریشانیوں کی بنیاد احساس محرومی اور مایوسی ہے۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی