Topics

جلد میں سوراخ

سوال:  میری عمر 20سال ہے تقریباً چھ سات سال سے کیل مہاسے نکل رہے ہیں جس کی وجہ سے میرا چہرہ خراب ہو گیا ہے کیونکہ ان دانوں کی وجہ سے جلد میں سوراخ ہو گئے ہیں آپ مجھے کوئی روحانی علاج بتا دیجئے۔

اگلے مہینے میری شادی ہے۔ ایسا نہ ہو کہ شوہر شب عروسی میں ہی مجھ سے منہ پھیر لیں۔ اس کے علاوہ بڑے بھائی کی بے راہ روی اور بری صحبت نے اسے برا بنا دیا ہے۔ اللہ کا دیا سب کچھ ہے مگر اسے ہر وقت زیادہ سے زیادہ پیسے کا لالچ رہتا ہے اور خاص کر امی جان کو بہت دکھ دیتا ہے۔

جواب: شادی کے بعد انشاء اللہ یہ دانے خود بخود ختم ہو جائیں گے۔ زیادہ فکر اور تردد نہ کریں۔ شوہر بہت چاہنے والے اور اچھی طبیعت کے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ دونوں کی ازدواجی زندگی کو کامیاب بنائیں۔ اپنی والدہ سے کہیں کہ رات کو عشاء کے بعد تین سو مرتبہ بل هو قرآنٌ مجيد ، في لوحٍ محفوظ پڑھ کر دعا کیا کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ شوہر آپ کی عزت کرے گا۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی