Topics

چہرے پر تل

سوال:  میرے چہرے پر کالے، بھورے چھوٹے موٹے کئی طرح کے تل ہیں۔ دن بدن تلوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور جلد پر پھیلتے جا رہے ہیں۔ اسی وجہ سے چہرہ بہت بدصورت ہو گیا ہے۔ ایک مرتبہ میں نے میتھی کا ساگ اور سبز شعاعوں کے تیل کا عمل بھی کیا مگر فائدہ نہیں ہوا۔ خدا کے لئے اس پریشانی سے نجات دلائیں۔

جواب: آپ کسی ہوشیار ڈاکٹر کے مشورہ سے پہلے پیٹ میں کیڑوں سے پاک ہونے کی دوا استعمال کریں۔ کچھ دن تک دیکھیں کہ تل ختم ہو رہے ہیں۔ تو بہتر ورنہ گیرو نمبر160گرام، گاچنی 25گرام دونوں کو الگ الگ پیس کر ایک پاؤ آٹے میں ملا کر گلگلے تل کر رکھ دیں۔ صبح و شام گلگلے کھائیں۔ سرخ مرچ اور چٹ پٹی اشیاء سے پرہیز کریں۔ قبض نہ ہونے دیں۔ 

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی