Topics

چہرے کی خوبصورتی

سوال:  میں روحانی ڈائجسٹ میں پہلی مرتبہ لکھ رہی ہوں۔ امید ہے مایوس نہیں کریں گے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا چہرہ لمبا اور میری تھوڑی بھی لمبی ہے۔ چہرہ بھرا بھرا ہے۔ اسی لئے میں اپنی بہنوں سے بھی بڑی لگتی ہوں۔ میری ناک بھی موٹی ہونے کی وجہ سے لمبی اور چوڑی لگتی ہے۔ خدا کے لئے بابا جان! آپ مجھے کوئی ایسا عمل بتایئے جس سے میری ناک خوبصورت ہو جائے اور میرے چہرے کی بناوٹ خوبصورت ہو جائے۔ چہرے پر معصومیت آ جائے۔ میں آپ کو ساری زندگی دعائیں دوں گی۔

جواب: رات کو سونے سے پہلے سورہ یوسف کے پہلے تین رکوع پڑھ کر پندرہ منٹ تک گلابی رنگ و روشنی کا مراقبہ کریں۔ روزانہ صبح نہار منہ گاجریں کھائیں۔ طریقہ یہ ہے کہ شام کو گاجریں پکا کر آسمان کے نیچے رکھ دیں۔ صبح دودھ ملا کر کھا لیں۔ گاجروں اور دودھ کو گرم نہ کریں۔

 

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی