Topics

یَاوَہَابُ کا وظیفہ

سوال:  میری عمر ستائیس سال ہے۔ بی اے میں ہوں اللہ نے اچھی صورت کے ساتھ ساتھ اچھے والدین کی تربیت بھی دی ہے۔ جس کے لئے میں ہر وقت شکر گزار رہتی ہوں۔ مجھ سے بڑی اور چھوٹی بہنوں کی شادی ہو گئی ہے۔ اور وہ اپنے گھروں میں خوش ہیں لیکن معلوم نہیں کہ میری شادی میں کیا رکاوٹ ہے۔ رشتہ آتا ہے لیکن واپس جانے کے بعد دوبارہ جواب ہی نہیں دیتے۔ میں اپنے مستقبل سے مایوس ہو کر آپ کو اللہ تعالیٰ کا واسطہ دیتی ہوں کہ میرے لئے کوئی روحانی علاج تجویز فرمائیں تا کہ میرے والدین میری ذمہ داری سے بھی باسانی سبکدوش ہو جائیں۔

جواب: ایسی تمام خواتین جن کی شادی میں کوئی رکاوٹ ہو یا کوئی معقول رشتہ نہیں آ رہا ہو، ان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ عشاء کی نماز کے بعد تین سو مرتبہ یا وہاب پڑھ کر اپنے مقصد کے لئے دعا کریں۔ انشاء اللہ اس عمل سے اللہ تعالیٰ سب پر اپنا فضل کرے گا۔ عمل کی مدت تین ماہ ہے۔ ناغہ کے دن بعد میں پورے کر لیں۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی