کھانے میں زہر
سوال: میں ایک 42سالہ شادی شدہ عورت ہوں۔ میری شادی کو
اکیسواں سال شروع ہو چکا ہے مگر سکون نام کی کوئی چیز زندگی میں نہیں۔ میری تین لڑکیاں
اور دو لڑکے ہیں۔ میرے ساتھ میرے بچوں کی زندگی بھی اجیرن ہے۔ میرے شوہر کو وہم ہے
کہ میں انہیں کھانا تھوک کر کھلاتی ہوں۔ جب کہ ہم سب ماں بچے اور وہ خود مل بیٹھ کر
کھانا کھاتے ہیں۔ ہر دم لڑتے جھگڑتے ہیں۔ کبھی کبھی تو اتنی بری طرح لڑتے ہیں کہ مجھے
اور میرے بچوں کو بہت زیادہ مارتے ہیں۔
جواب: رات کو جب آپ کے شوہر گہری نیند سو جائیں
تو ان کے سرہانے کھڑے ہو کر چارپائی پر بیٹھ کر ہلکی آواز سے ایک مرتبہ سورہ تبت ید
ابی لھب پوری سورہ پڑھ دیا کریں۔ چالیس دن تک ہر جمعرات کو سوا پانچ روپے خیرات کریں۔