کالے رنگ کے بکرے
سوال: میں اکثر خواب میں سانپ اور کالے رنگ کے بکرے ذبح
ہوتے دیکھتی ہوں۔ پانچ سال پہلے میرے شوہر نے خفیہ شادی کی۔ اس سے پہلے میں بہت صحت
مند تھی۔ میری بیماری کی تمام علامات بھی پانچ سال سے شروع ہوئی ہیں۔ ماشاء اللہ میرے
پانچ بچے ہیں جن میں لڑکے بھی شامل ہیں۔ ابھی کوئی بچہ روزگار کے قابل نہیں ہے میری
بیماری کا کیا چکر ہے۔ اپنے علم کے ذریعے بتایئے کہ کیا یہ جادو کا اثر ہے۔ کیونکہ
ڈاکٹر اور حکیم کے علاج سے کوئی افاقہ نہیں ہوا۔ پہلے جسم کی الٹی جانب درد ہوتے تھے
جن میں سر کا درد، ہاتھ درد شامل تھا۔ اب سیدھے جانب پیٹ میں پسلی کے نیچے درد ہونے
لگا ہے۔ آپ میرے دکھ کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی وظیفہ یا پھر جو عمل آپ مناسب سمجھیں
تحریر فرما دیں۔
جواب: خواب کی تعبیر کی روشنی میں آپ گٹھیا
کی مریضہ ہیں۔ استخارہ کرنے سے جادو کا اثر معلوم نہیں ہوا۔ البتہ وظیفے پڑھتی ہیں۔
وظیفے پڑھنے کی وجہ سے خون کے اندر شکر کم ہو گئی ہے۔ شکر کم ہونے سے خون میں نمک کی
مقدار میں اضافہ ہو گیا ہے۔ خون میں نمک کی مقدار زیادہ ہونے سے جوڑوں میں چکنائی جمع
ہوتی رہی۔ نتیجہ میں اب درد نے شدت اختیار کر لی۔ اب علاج یہ ہے کہ آپ جو بھی وظیفہ
پڑھتی ہیں اسے فوراً چھوڑ دیں۔ کھانوں میں نمک نہ ہونے کے برابر استعمال کریں۔ رنگ
اور روشنی سے علاج کے طریقے پر صبح شام سرخ شعاعوں کا دو دو اونس پانی ایک ماہ تک پئیں۔