Topics

ڈاکٹر کہتے ہیں کلام پاک کے بغیر

سوال:  ایک آرزو آپ کی جھولی میں ڈال رہی ہوں۔ اللہ کے کلام کے ذریعے آپ کی کوششوں اور دعاؤں سے ہزاروں لوگوں کو شفا نصیب ہوئی ہے۔ میری والدہ کو تقریباً چھ سات برس پہلے آنکھوں کی معمولی تکلیف تھی۔ پھر آہستہ آہستہ آنکھوں کا نور مدھم پڑتا گیا۔ ہزاروں ڈاکٹروں اور حکیموں سے علاج کروائے لیکن بیماری میں کوئی فرق نہیں پڑا۔ اب جب کہ پھر ڈاکٹروں سے معائنہ کروایا تو ڈاکٹروں نے کہا یہ مرض لاعلاج ہے۔ بغیر کلام پاک کے اس کا کوئی علاج نہیں۔

جواب: گھونگے بڑے جو سمندر میں ہوتے ہیں جن کو سنگھ بھی کہا جاتا ہے اور جو پجاری مندر میں بجاتے ہیں، لے کر ہاون دستہ میں کوٹ کر موٹے موٹے ٹکڑے کر لیں۔ تیز گرم پانی سے دھو کر مضبوط کپڑے میں پوٹلی بنا لیں۔ ایک چھٹانک گھونگوں کی پوٹلی چودہ روز تک کارآمد ہے۔ اس کے بعد نئے گھونگے لیں۔ البتہ پانی ہر چوبیس گھنٹے کے بعد نیا پکائیں۔ علاج کی مدت تین مہینے ہے۔ ہاون دستہ میں کوٹتے وقت جو باریک پاؤڈر بن جائے اسے پھینک دیں۔ صرف موٹے موٹے ٹکڑے باندھ کر پوٹلی بنائیں۔ مٹی کی ہانڈی میں پوٹلی کو ڈال کر جوش دیں اور سارا دن وہی پانی استعمال کریں۔ جب پانی ختم ہو جائے تو نیا بنائیں۔ 15دن کے بعد نئی سیپ استعمال کریں۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی