ڈانٹ اور مار پیٹ
سوال: میرے گھر میں سکون نہیں ہے۔ روزانہ کی ڈانٹ اور مار
پیٹ سے میں تنگ آ چکی ہوں۔ میرے والد اور والدہ دونوں غصہ کے بہت تیز ہیں۔ مجھے اور
میرے بہن بھائیوں کو چھوٹی چھوٹی باتوں پر ڈانٹتے اور مارتے ہیں۔ والد کا ہاتھ بہت
زور سے لگتا ہے۔ ابو کی بہت سی باتیں ایسی ہیں جو کسی کو بھی پسند نہیں ہیں۔ گھر میں
کوئی مہمان آ جائے تو چھوٹی چھوٹی باتوں پر ڈانٹتے ہیں اور صفائی میں بھی نقص نکالتے
ہیں اور کہتے ہیں کہ مہمان چلے جائیں پھر بتاؤں گا۔ چچا، چچی، تائی وغیرہ نے ابو کو
بہت سمجھایا۔ مگر ابو کی سمجھ میں کوئی بات نہیں آتی بلکہ اور زیادہ ڈانٹنے لگتے ہیں۔
ہر کسی کو ابو کی عادتوں کا پتہ ہے، اسی لئے ہمارے گھر کوئی بھی رہنے نہیں آتا۔ میں
نے ابو میں ایک بات نوٹ کی ہے کہ ابو سب کے سامنے بڑائی جتاتے ہیں۔ کھانوں میں برائیاں
نکالتے ہیں۔ امی کو روزانہ کہتے ہیں کہ تم کو ابھی تک کھانا پکانا نہیں آیا۔
جواب: آپ کے امی ابو بلڈ پریشر کے مریض ہیں۔
ان کا صحیح علاج ہونے کے ساتھ ساتھ پرہیزی غذا بھی ضروری ہے۔ صبح سورج طلوع ہونے سے
پہلے اول آخر ایک ایک بار درود خضری کے ساتھ ایک مرتبہ یا ودود پڑھ کر پانی پر دم کر
کے دونوں کو پلا دیا کریں۔ امی ابو کو پہلے سے بتا دیں کہ ہم نے عظیمی صاحب کو خط لکھا
تھا۔ انہوں نے یہ علاج تجویز کیا ہے۔