Topics

چہرے پر چھائیاں

سوال:  میری عمر پچیس سال ہے اور غیر شادی شدہ ہوں۔ تین چار سال پہلے میرا رنگ بہت سرخ اور سفید تھا۔ چہرے پر کوئی داغ اور دھبہ نہیں تھا لیکن اب میرا رنگ خراب ہو گیا ہے۔ چہرے پر کافی داغ اور دھبے ہو گئے ہیں۔ ناک اور کانوں پر جھائیاں پڑ گئی ہیں۔ وٹامن کی گولیاں استعمال کروں تو جھائیں صاف ہو جاتی ہیں اور چھوڑ دوں تو پھر پڑ جاتی ہیں۔ چہرے پر کالے اور بھورے رنگ کے تل بھی ہیں۔ جو کبھی کم اور کبھی زیادہ ہو جاتے ہیں۔

جواب: روزانہ میتھی کا ساگ پکا کر دونوں وقت کھانوں کے ساتھ کھائیں۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ صرف میتھی کا ساگ ہی کھایا جائے۔ پرہیز کسی چیز کا نہیں ہے سب کچھ کھائیں لیکن دسترخوان پر میتھی کے ساگ کی ڈش ضرور ہو۔ رات کو سوتے وقت دو انجیر دودھ میں پکا کر انجیر کھا کر اوپر سے دودھ پی لیا کریں۔ انجیر کھانے کے بعد کوئی چیز نہ کھائیں۔ جب تک چہرہ پوری طرح صاف نہ ہو جائے یہ عمل جاری رکھیں۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی