Topics

چہرہ پرکشش ہو جائے

سوال:  میرا چہرہ کافی لمبا ہے۔ جس کی وجہ سے میں اچھی نہیں لگتی۔ میں چاہتی ہوں کہ میرا چہرہ پر کشش ہو جائے۔ آپ نے آج سے آٹھ یا نو سال پہلے روحانی ڈائجسٹ میں ایک بہن کو بتایا تھا کہ ہر نماز کے بعد سو مرتبہ یا حی یا قیوم پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیا کریں۔ اس سے چہرے پر فرشتوں جیسا حسن آ جائے گا۔ بابا جی مجھے بھی آپ یہ عمل کرنے کی اجازت دے دیں اور یہ بھی بتا دیں کہ یہ عمل کتنے دن تک کریں۔ میں آپ کی ہمیشہ شکر گزار رہوں گی۔

جواب: نیلی روشنی کا مراقبہ رات کو سوتے وقت 90دن تک کریں۔ اپنے چہرے کی مناسبت سے یعنی تھوڑی سے پیشانی تک پیمائش کر کے گول دائرہ (Circle) آئینہ پر بنوالیں اور چار فٹ کے فاصلے سے کھڑی ہو کر اس دائرہ کے اندر اپنا چہرہ دیکھیں۔ 2مہینوں میں انشاء اللہ آپ کا چہرہ خوبصورت ہو جائے گا۔ 

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی