لڑکی اور داڑھی
سوال: آپ سے مختلف مذاہب کے لوگ فیض حاصل کر چکے ہیں۔ مجھے
یقین ہے کہ آپ میرا مسئلہ بھی حل کریں گے۔ میں نے کوئی ڈاکٹر نہیں چھوڑا لیکن کوئی
حل نہیں نکلا۔ میری عمر سترہ سال ہے۔ میں پہلے بالکل نارمل تھی۔ جسم بھی بالکل ٹھیک
تھا۔ چہرہ صاف اور پرکشش تھا۔ پھر میرا جسم پھولنے لگا اور پھر بہت زیادہ پھول گیا۔
خدا کو گواہ بنا کر کہتی ہوں کہ میں جادو پر توجہ نہیں دیتی۔ ایک بزرگ کا دیدار ہوا
تو انہوں نے بتایا کہ فلاں جگہ تمہارے اوپر تعویذ کئے گئے ہیں۔ وہ دن اور آج کا دن
جسم پھولا ہوا ہے اور سر کے بال بھی اڑ اڑ کر بہت کم رہ گئے ہیں۔ اب میرے چہرے پر کالے
کالے بال آ گئے ہیں۔ اوپر کے ہونٹ پر باقاعدہ مونچھیں نکل آئی ہیں۔ چہرہ پر داڑھی کا
گمان ہونے لگا ہے جبکہ ابھی دو چار بال ہی بڑے بڑے ہیں۔
جواب: یہ سب نظام مخصوص کی خرابی کی وجہ سے
ہے۔ کسی لیڈی ڈاکٹر سے رجوع کریں اور روحانی علاج کے لئے کتاب روحانی نماز کا مطالعہ
کریں۔ اس میں مخصوص نظام درست کرنے کے لئے عمل موجود ہے۔ بینگنی رنگ شعاعوں کا تیل
کمر کے جوڑ پر جو کولہوں کے درمیان ہوتا ہے صبح نہار منہ دس منٹ تک، دائروں میں مالش
کریں۔ چکنائی سے پرہیز کریں۔ خواتین کے لئے فری علاج کے لئے مرکزی مراقہ ہال سرجانی
ٹاؤن میں انتظام موجود ہے۔ 3بجے نمبر تقسیم ہوتے ہیں۔ آپ چاہیں تو تشریف لا سکتی ہیں۔