Topics
جواب: آپ کی آنتوں کے اندر جھلی میں ایک ایسی
رطوبت پیدا ہو گئی ہے جو سڑنے کے بعد زہریلی ہو جاتی ہے۔ یہ تیزابیت جب بڑ ھ جاتی ہے
تو دماغ کے اندر وہ خلیے جو بدبو اور خوشبو کی حس کو الگ الگ کرتے ہیں متاثر ہو جاتے
ہیں۔ دماغ کے خلیے متاثر ہونے سے پسینہ بدبودار ہو جاتا ہے۔ بغلوں میں زیادہ پسینہ
آتا ہے۔ اس لئے بغلوں میں زیادہ کثافت جمع ہو جاتی ہے اور ہوا کے ساتھ بدبو بالوں میں
پھیل جاتی ہے۔ اس کا علاج یہ ہے کہ آپ رات کو سوتے وقت دودھ میں لکویڈ پرافین پئیں۔
گیارہ روز اور زیادہ سے زیادہ اکیس روز کا علاج بالکل کافی ہے۔ کھانوں میں ہر قسم کے
گوشت اور انڈے سے پرہیز کریں۔ فریج میں رکھی ہوئی کوئی چیز استعمال نہ کریں۔ فریج میں
رکھا ہوا پانی بھی نہ پئیں۔