Topics

سینہ میں گلٹی

سوال:  بابا جی، میں آپ کی خدمت میں ایک مسئلہ لے کر حاضر ہو رہی ہوں۔ امید ہے اپنی بیٹی سمجھ کر توجہ فرمائیں گے۔

دن بدن کمزور ہوتی جا رہی ہوں۔ پیٹ میں ناف سے نیچے ہلکا ہلکا درد رہتا ہے۔ خصوصاً زیادہ دیر بیٹھنے سے یہ درد بڑھ جاتا ہے۔ جسم ہر وقت گرم رہتا ہے اور ایسا لگتا ہے اندر سے جل رہی ہوں۔ بدن میں درد اور سر میں درد کے ساتھ گردن میں بھی درد کی شکایت ہے۔ میرے دائیں بریسٹ میں ایک گلٹی سی ہے جس میں درد ہوتا ہے اور ساتھ ہی چبھن بھی ہوتی ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ یہ درد فطری ہے یا کسی بیماری کی علامت ہے؟

ایک درخواست اور ہے کہ میں سلسلہ عظیمیہ میں بیعت ہونا چاہتی ہوں تا کہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کر سکوں اور اس قافلے میں شریک ہو سکوں جس کی نشاندہی آپ نے کتاب روحانی نماز کے انتساب میں کی ہے۔ روحانی نماز بہت پسند آئی اور جس نے بھی پڑھی پسند کی۔ انتہائی عمدہ کاوش پر مبارکباد قبول کریں۔

جواب: “ایام” میں خرابی نظر آتی ہے۔ اس کا علاج بہت ضروری ہے۔ فوراً کسی لیڈی ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اگر یہ مرض کچھ عرصہ اور رہ گیا تو خدانخواستہ گلٹی کے آپریشن کا خطر ہ ہے۔ علاج میں کوتاہی ہرگز نہیں ہونی چاہئے۔

سلسلہ عظیمیہ میں داخل ہونے کے لئے الگ سے خط لکھیں اور اس خط میں دوسری کوئی بات نہ لکھی جائے۔ انشاء اللہ آپ کو ایک فارم ارسال کر دیا جائے گا وہ آپ پر کر کے ارسال کر دیں۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی