Topics

زرد چنبیلی کے پھول

سوال:  میرے سر کے بال بہت اچھے ہیں مگر نہ ہونے کے برابر ہیں۔ بال بڑھتے بھی نہیں ہیں جس کی وجہ سے مجھے بہت شرم محسوس ہوتی ہے۔ میری اور بہنوں کو بھی مسئلہ درپیش ہے۔ امید ہے کہ آپ مایوس نہیں کریں گے۔

جواب: صاف شفاف سفید رنگ پکے شیشے کی ایک بڑی بوتل لے کر اس کے اوپر نیلے رنگ کا ٹرانسپیرنٹ کاغذ اس طرح چپکا دیں کہ بوتل اوپر نیچے اور اطراف سے کاغذ کے اندر آ جائے۔ اب اس بوتل میں ایک چوتھائی بوتل کا اوپری حصہ خالی چھوڑ کر خالص تلوں کا تیل بھر دیں اور بوتل میں گیارہ عدد زرد رنگ چنبیلی کے پھول ڈال دیں۔ مضبوط کارک لگا کر دھوپ میں ایسی جگہ رکھ دیں جہاں سارا دن دھوپ رہتی ہو۔ شام کو بوتل اٹھا کر کمرے میں لکڑی کے اوپر یا لکڑی کے اسٹول پر یا لکڑی کی کرسی پر رکھ دیں، صبح پھر دھوپ میں رکھیں۔ یہی معمول چالیس روز تک برقرار رکھیں۔ چالیس دن پورے ہونے کے بعد رات کو سوتے وقت اس تیل کو سر میں خوب اچھی طرح جذب کریں۔ بال گھنے، چمکدار، لانبے اور خوبصورت ہو جائیں گے۔ 

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی