Topics
آپ میرے بزرگ ہیں لہٰذا اس جذبے کو موجودہ
دور کے حالات دیکھتے ہوئے غلط معنی نہ دے دیجئے گا(گستاخی معاف) میں ایک شخص جن کی
تاریخ پیدائش 4مئی ہے۔ اندازاً عمر 23/24سال ہے، پسند کرتی ہوں۔ وہ بھی مجھے پسند کرتے
ہیں۔ خدا گواہ ہے کہ ہمارے درمیان کوئی غلط قسم کے مراسم نہیں ہیں اور نہ ہی کوئی غلط
اغراض و مقاصد ہیں۔ شادی نہ ہونے کی وجہ صرف یہ ہے کہ مذکورہ شخص میمن ہیں، ان کی امی
نہیں مانتیں۔ ہم دونوں یہ چاہتے ہیں کہ ان کے گھر والے اور میرے گھر والے اس شادی پر
راضی ہو جائیں کیونکہ شادی تو ہونی ہے لہٰذا ہم چاہتے ہیں کہ شرعی اور قانونی طور پر
شادی حسب منشاء ہو اور ہم شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔ ہماری زندگی ایک دوسرے کے
بغیر ادھوری رہے گی۔ خدا کے لئے میرا یہ کام پورا کرنے کے لئے آپ محفل مراقبہ میں ضرور
دعا مانگئے گا۔ نیز مجھے میرے دونوں کاموں کے لئے عمل یا وظیفہ بتائیں۔ میں ہر کام
کرنے کو تیار ہوں۔ خدا سے امید ہے کہ وہ آپ کے سہارے میرے دونوں کام تکمیل تک پہنچائے
گا۔ میرا نام اور پتہ ہرگز ہرگز شائع نہ کریں۔
جواب: آپ دونوں صاحبان رات کے وقت 12بجے کے بعد وضو کر کے مصلیٰ پر بیٹھ کر اول آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ 100مرتبہ سورہ یاسین إِنَّمَا أَمْرُهُ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَن يَقُولَ لَهُ كُن فَيَكُونُoپڑھ کر مقصد حاصل کرنے کی دعا کریں۔ عمل کی مدت 90دن ہے۔ ناغہ کے دن بعد میں پورے کر لیں۔ کثرت سے یا حیی یا قیوم پڑھیں۔