Topics

رنگین روحانی علاج

سوال:  میں نہایت جذباتی اور حساس ہوں۔ معمولی باتوں کو بھی بہت اہمیت دیتی ہوں۔ بہت جلد رنجیدہ ہو جاتی ہوں۔ ہر وقت خوف زدہ رہتی ہوں۔ جلد نروس ہو جاتی ہوں۔ مجھ میں خود اعتمادی بہت کم ہے۔ لڑائی جھگڑا کرنے سے میری حالت ناقابل بیان ہوتی ہے۔ خیالات ہر وقت منتشر رہتے ہیں۔ بہت دبلی ہوں۔ اچھی خوراک کے استعمال کے باوجود جسم پر گوشت نہیں چڑھتا۔ چند ماہ بیشتر کا واقعہ ہے کہ میری سہیلی کے شوہر کا اچانک انتقال ہو گیا۔ اس خبر کو سن کر میری طبیعت اس قدر خراب ہو گئی کہ سہیلی بھی حیران تھی۔ ہر وقت متلی، ابکائیاں، چکر، وحشت، گھبراہٹ رہتی ہے۔ شعوری طور پر میں نے بہت کوشش کی کہ میں اپنی ان کیفیات پر قابو پا لوں لیکن ناکام رہی۔

شادی کو تیرہ سال کا عرصہ ہو چکا ہے۔ شادی کے چند ماہ بعد ایک دو ماہ کا حمل ضائع ہو گیا۔ اس میں بھی میری جذباتیت رہی۔ مجھے کسی بات پر غصہ آ گیا اور میں نے بہت وزنی چیز اٹھا لی۔ دوسرے دن اسقاط حمل ہو گیا۔ طبیعت اتنی خراب ہو گئی کہ خون دینا پڑا۔ اس کے بعد سے امید ہی نہیں بندھی۔ ہر طرح کے علاج، تعویذ، وظیفے سب کر لئے ہیں۔ ڈاکٹر کے کہنے کے مطابق ہر چیز نارمل ہے۔

جواب: ام الصبیان کا علاج دو عدد پلیٹوں پر لکھ کر نیلی شعاعوں کے پانی سے دھو کر صبح شام پئیں۔ حبس ریاح کا علاج۔ زرد شعاعوں کا پانی کھانے سے قبل۔ پانی کی خوراک دو دو اونس رکھیں۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی