Topics

دھمکی دیتے ہیں

سوال:  میری شادی کو چار سال ہو گئے ہیں۔ میرے شوہر کام کاج نہیں کرتے۔ کبھی مجھے اپنے باپ کے سر ڈال دیتے ہیں۔ اور کبھی پورے اخراجات کا بار میرے والد کے اوپر ڈال دیتے ہیں۔ اللہ نے ایک بچہ بھی دے دیا ہے۔ شوہر کو شرم دلاتی ہوں تو وہ گھر سے بھاگ جانے کی دھمکی دیتے ہیں۔ آج کل میں اپنے والدین کے گھر ہوں۔ سوچتی ہوں کہ ماں باپ کب تک خرچ پورا کریں گے۔ ان حالات نے میری صحت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ہر وقت چکر آتے رہتے ہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ میرے شوہر بھی دنیا کی طرح باعزت زندگی گزاریں۔ للہ کچھ کیجئے۔

جواب: اَللّٰہُ لَااِلٰہَ اِلَّا ھُوَالْحَیُّ الْقَیُّومُ (عظیم تک)آیت الکرسی 33مرتبہ پڑھ کر سو جایا کریں ۔ چالیس روز تک اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ۔ 

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی