Topics

دواؤں کا ری ایکشن

سوال:  عجیب رنج و بلا میں مبتلا ہوں ایسا لگتا ہے کہ میرا سارا جسم گل گیا ہے۔ دل و دماغ سوکھ گیا ہے۔ سینہ بالکل سوکھ گیا، پہلے دوا کھانے سے الٹیاں آتی تھیں۔ اب غذا کے بعد آنے لگتی ہے۔ سانس کھنچتا ہے۔ دودھ یخنی روٹی اور ساگودانہ میری غذا ہے۔ سارا دن کھاتی ہوں جسم کو نہیں لگتی۔ اب تو یہ حالت ہو گئی ہے کہ رات کو بھی سوتے ہوئے دل پر گرمی محسوس ہوتی ہے اور دل جلنے لگتا ہے۔ پیٹ میں مروڑ ہوتا ہے۔ دن میں بھی ایسا کوئی دفعہ ہوتا ہے۔ رات کو بھی کئی دفعہ اٹھ کر کھانا کھاتی ہوں۔ دودھ پیتی ہوں۔ ڈاکٹر ذہنی پریشانی اور حکیم تبخیر اور ہومیوپیتھک خون کی کمی۔ مولوی جن کا سایہ اور عامل جادو بتاتے ہیں۔ چارپائی پر پڑ گئی ہوں۔ دوا کھانے سے ایسا لگتا ہے پورے جسم میں آگ بھر گئی ہے۔ نہا بھی نہیں سکتی کہ سردی لگ جاتی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ میں ابھی مر جاؤں گی۔ پہلے تو صرف دوا نقصان دیتی تھی۔ اب غذا بھی نقصان دینے لگی ہے۔ جی چاہتا ہے کہ گھر سے نکل کر کہیں بھاگ جاؤں۔ چلتی ہوں تو لگتا ہے کہ پیر زمین میں دھنستے جا رہے ہیں، سر اور کندھوں پر بار رہتا ہے۔ کبھی کبھی بازو، ٹانگیں اور سارا جسم بل کھانے لگتا ہے، غذا بالکل جسم کو نہیں لگتی۔ دن بدن جسم گھلتا جا رہا ہے۔ میری بدنصیبی کا کوئی علاج بتائیں۔ چھوٹے چھوٹے چار بچے ہیں۔ شادی کو پانچ سال ہو گئے ہیں۔

جواب: میری تشخیص یہ ہے کہ ساری کیفیات جو آپ نے تفصیل سے لکھی ہیں دواؤں کے ری ایکشن کی وجہ سے ہیں۔ اس کا علاج یہ ہے(روحانی علاج صفحہ 80):

بِسْمِ اللّٰہِ اَلْرَحْمٰنِ الرَّحِیْم۔ یَارَحِیْمُ یَااَللّٰہُ یَامُرِیْدُ یَارَحِیْمُ یَااَللّٰہُ یَامُرِیْدُ یَارَحِیْمُ یَااَللّٰہُ یَامُرِیْدُ یَابَدِیْعُ الْعَجَاءِبُ بِالْخَیْرِ یَابَدِیْعُ پڑھ کر پانی پر دم کر کے مریض کو پلائیں۔ اس کے علاوہ چکنی مٹی کے ڈھیلے پر دم کئے پانی کو ڈال کر بار بار سنگھائیں۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی