داد کا علاج
سوال: میں روحانی ڈائجسٹ نہایت شوق سے اور عقیدت کے ساتھ
پڑھتی ہوں۔ ایک مسئلہ لے کر حاضر ہوئی اور وہ مسئلہ یہ ہے کہ میں ایک ایسے جلدی مرض
میں مبتلا ہوں جس کا علاج ہی نہ ہو سکا۔ تمام ڈاکٹروں، حکیموں اور روحانی علاج کو آزما
چکی ہوں مگر شفا نصیب نہیں ہوئی۔
جواب: میرے خیال میں یہ مرض داد ہے۔ معالج
سے اطمینان کرنے کے بعد یہ علاج کریں۔
رسوت پیس کر دہی میں ملا دیں۔ مرہم بن جائے
گا۔ یہ مرہم صبح، شام، رات داد پر لگائیں۔ اللہ تعالیٰ شفا دینگے۔