Topics

خود اعتماد شخصیت

سوال:  پتہ نہیں کہ میں کسی موذی بیماری میں مبتلا ہوں نہ کسی سے بات کر سکتی ہوں نہ کسی کے سوال کا جواب دے سکتی ہوں۔ عجیب کیفیت ہو جاتی ہے۔ کسی سے بات کرتی ہوں تو غلط جملہ ادا ہوجاتا ہے۔ خود اعتمادی نہیں ہے۔ چہرے پر رونق نہیں ہے۔ دل پر ہر وقت ایک خوف طاری رہتا ہے کوئی آ جائے گا۔ مذہب کی طرف بہت زیادہ لگاؤ ہے۔ لیکن نماز میں انتہائی برے خیالات آتے رہتے ہیں۔ میرے بزرگ کوئی علاج بتایئے یا کوئی ایسا وظیفہ بتایئے کہ میں ایک پر وقار اور خود اعتماد شخصیت کی مالک عورت کہلاؤں۔ دوسری عورتوں کو دیکھتی ہوں تو اللہ پاک سے دعا کرتی ہوں۔

جواب: کتاب روحانی علاج میں عقیدہ خراب ہونے کا جو عمل ہے اس کے مطابق چالیس روز تک عمل کریں۔ رات کو سوتے وقت پندرہ منٹ تک نیلی روشنیوں کا مراقبہ کریں۔ چلتے پھرتے وضو اور بغیر وضو یا حفیظُ پڑھتی رہیں۔ 

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی