Topics

خوبصورت لڑکی

سوال:  بابا جان! میں ایک بدصورت لڑکی ہوں اپنی عمر سے بڑی لگتی ہوں۔ مجھے کوئی ایسا وظیفہ بتا دیں جس سے میں پر کشش ہو جاؤں اور میر ارنگ سرخ و سفید ہو جائے۔ لوگوں کے طعنوں سے نجات مل جائے۔ کوئی کہتا ہے تیرا رنگ کتنا کالا ہے، کوئی میری ناک آنکھوں میں نقص نکالتا ہے۔ حالانکہ خوش اخلاق ہوں۔ سب کی طرف محبت سے ہاتھ بڑھاتی ہوں مگر بڑی شدت سے دھتکار دی جاتی ہوں۔ میرے لئے جو بھی رشتہ آتا ہے چھوٹی بہن جو کہ خوبصورت ہے اسے پسند کر لیا جاتا ہے۔ میں ایک پریشان لڑکی ہوں۔ مجھے میری پریشانیوں سے نجات دلا دیں۔ میں چاہتی ہوں کہ خاندان بھر کی سب سے خوبصورت لڑکی کہلاؤں۔ لیکن میری یہ خواہش آپ کی اجازت سے ہی پوری ہو سکتی ہے۔

جواب: صبح نہار منہ ایک عدد عمدہ سیب کھا کر اوپر سے دودھ پی لیا کریں۔ رات کو 15منٹ تک گلابی رنگ روشنی کا مراقبہ کریں۔ کوشش کریں ہر حال میں خوش رہیں۔ لوگوں کے ساتھ پیار و محبت کے ساتھ پیش آئیں۔ ان کی خدمت کریں۔ 

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی