Topics

خوبصورتی کے لئے عمل

سوال:  مجھے پتہ ہے کہ آپ کی مصروفیات بہت زیادہ ہیں۔ اس لئے یہ کہوں گی خط ردی کی ٹوکری کی نذر ہو گیا۔ مجھے خدا پر بھروسہ ہے۔ اگر اللہ نے چاہا تو میرے خط کا جواب ضرور ملے گا۔

میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے حوروں والے عمل کی اجازت دیجئے۔ یہ بھی بتایئے کہ کس وقت کرنا ہے، کیا پڑھنا ہے اور کس طرح کرنا ہے۔

دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا بچہ اکثر بیمار رہتا ہے۔ آئے دن کھانسی، بخار میں مبتلا رہتا ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ وہ بھی خوبصورت اور صحت مند ہو جائے۔ اس کے لئے بھی کچھ پڑھنے کے لئے بتائیں۔ اس کی عمر ایک سال ہے لیکن بہت کمزور ہے۔

جواب: صبح فجر کی اذان کے بعد 100بار درود خضری 100بار یا حی یا قیوم پڑھ کر آنکھیں بند کر کے بیٹھ جائیں اور یہ تصور کریں کہ میں جنت میں ہوں یہ عمل کرتی رہیں۔ جب ایک یا زیادہ حوروں سے جنت میں ملاقات ہو، ان سے خوبصورتی کا راز معلوم کریں۔ ساتھ ہی ان سے بچے کی صحت کے متعلق سوال کریں۔ وہ جو کچھ بتائیں پڑھ کر بچے پر دم کریں۔ کمزوری دور کرنے کے لئے دھوپ میں لٹا کر زیتون کے تیل کی مالش پورے جسم پر کریں۔ 

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی