جسم چھوٹا‘ سر بڑا
سوال: میری آٹھ ماہ کی لڑکی جسمانی لحاظ سے بہت کمزور ہے۔
پیدائش کے وقت وہ بہت دبلی پتلی تھی اور اب آٹھ ماہ گزرنے کے بعد بھی وہی حالت ہے۔
جسم بہت دبلا پتلا ہے اور جسم کی مناسبت سے سر بڑا ہے۔ ہم نے اس کا بہت علاج کروایا
لیکن اس کی حالت میں کوئی فرق نہیں پڑا۔ میں بچی کی بیماری سے بہت پریشان رہتی ہوں
اور سوچتی ہوں کہ کہیں دوسری پیدائش میں بھی یہی نقص نہ ہو۔ آپ سے درخواست ہے کہ کوئی
علاج بتائیں جس سے میری بچی کی صحت بحال ہو جائے۔
جواب: مندرجہ ذیل تعویذ زرد رنگ سے پلیٹوں
پر لکھ کر دن میں دو دفعہ بچی کو پلائیں۔