بیداری میں خواب
سوال: دو سال قبل اچانک میں نیند سے بیدار ہوئی تو مجھے
محسوس ہوا کہ نعوذ باللہ میرے پاؤں کے نیچے مقدس نام لکھا ہوا ہے۔ میں نے اس دن کے
بعد سے استغفراللہ کا ورد شروع کیا ہے۔ جب سے بیداری میں یہ خواب دیکھا ہے میری حالت
بہت خراب ہے۔ حالانکہ میں صوم و صلوٰۃ کی پابند ہوں۔ اب حالات یہ ہیں کہ تین تین چار
چار بار وضو کرتی ہوں پھر بھی ایسا لگتا ہے کہ میں ناپاک ہوں۔ اگر دوبارہ وضو یا غسل
نہ کیا تو کوئی جانی نقصان ہو جائے گا۔ کوئی بھی کام وقت پر نہیں کر سکتی۔ میری شادی
ہو گئی ہے۔ بچے کی ماں بننے والی ہوں۔
جواب: 9x12انچ شیشے کے اوپر سبز رنگ پینٹ کرا کہ وقفہ وقفہ سے دیکھا کریں۔ کھانوں میں
میٹھی چیز زیادہ کھائیں۔ صبح و شام، رات ایک ایک کھجور کے اوپر بسم اللہ کے ساتھ سورہ
فلق پڑھ کر دم کر کے کھائیں۔ رات کو سونے سے پہلے تین سو بار یا حفیظ پڑھ کر آنکھیں
بند کر کے نیلی روشنی کا مراقبہ کریں۔ ہاتھ تین مرتبہ سے زیادہ نہ دھوئیں۔ چاہے آپ
کو اپنے اوپر کتنا ہی جبر کرنا پڑے۔