بکرا یا بکری
سوال: عرض ہے کہ 44سال کی عمر میں اللہ تعالیٰ نے بیٹا
عطا فرمایا۔ لیکن بچے کی پیدائش کے بعد سے مجھ میں خون کی زبردست کمی ہو گئی ہے۔ ڈاکٹر
بتاتے ہیں کہ سرخ سیل کم ہو گئے ہیں اور سفید سیل زیادہ ہیں جس سے جسم بے جان لگتا
ہے۔ اس کے علاوہ ایام میں بھی بے ترتیبی اور زیادتی ہو گئی ہے۔ براہ کرم آسان گھریلو
علاج عطا فرمائیں۔ “روحانی علاج” سے یا حی یا قبل شئی یا حی بعد کل شئی پڑھ رہی ہوں۔
جواب: صحت مند بکرے یا بکری کی کلیجی لے کر
سل پر پیس کر عرق الگ کر لیں۔ سیاہ مرچ نمک ملا کر نہار منہ صبح اور شام کو پئیں۔ یہ
عمل چالیس دن تک کریں۔ انشاء اللہ کمزوری رفع ہو جائے گی۔