Topics

اچھی زندگی

سوال:  میری منگنی تین سال پہلے میرے ماموں زاد بھائی سے ہوئی تھی۔ منگنی کا پروگرام باقاعدہ خوشی اور باہمی رضامندی سے طے ہوا تھا۔ میرے والدین بھی بہت خوش تھے اور میں بھی اللہ کے حضور شکر گزار رہتی تھی کیونکہ ہر والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی اولاد کی ان معاشرتی ذمہ داریوں سے باآسانی سبکدوش ہو جائیں۔ پچھلے دو ماہ سے لڑکے کے والدین کا رویہ اچانک بدل گیا اور ساتھ ساتھ لڑکے کے رویے میں بھی فرق آ گیا ہے۔ مختلف ذرائع سے سنا ہے کہ وہ رشتہ توڑنا چاہتے ہیں۔ جب رشتہ ختم ہونے کا تصور کرتی ہوں تو دماغ بوجھل ہو جاتا ہے۔ مستقبل سے مایوسی طاری ہو جاتی ہے۔ کیونکہ اس کی وجہ سے میری دو بہنیں جو مجھ سے چھوٹی ہیں ان کے اوپر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔ نماز پنجگانہ کے ساتھ دعا کرتی ہوں کہ اللہ مجھے سکون کے ساتھ اچھی زندگی دے۔ آپ سے ملتمس ہوں کہ کوئی روحانی علاج بتائیں جس سے میری منگنی قائم رہے اور بخوشی ہماری شادی ہو جائے۔ مجھے جواب کا انتظار رہے گا۔

جواب: بعد نماز عشاء تین سو بار یا وہاب اول و آخر درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کر کے پئیں اور اپنے مقصد کے لئے دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ دعاؤں کو قبول کرنے والا ہے۔ ہر جمعرات کو پانچ روپے خیرات کر دیں۔ عمل کی مدت اکتالیس دن ہے۔ ناغہ کے دن بعد میں پورے کر لیں۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی