Topics

اولاد نہیں ہوتی

سوال:  میری شادی کو سات سال ہو چکے ہیں۔ مگر ابھی تک اولاد نہیں ہوئی۔ میرے سسرال والے ہر وقت طعنے دیتے ہیں کہ تجھ سے اولاد نہیں ہو گی۔ اب تو شوہر نے مجھے کہا کہ میں تمہیں طلاق دے دوں گا۔ آپ میرے لئے دعا کریں اور روحانی علاج بھی بتائیں۔

جواب: اللہ تعالیٰ کی رحمت سے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہئے۔ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ قادر مطلق ہیں۔ وہ جب چاہیں اور جو چاہیں کرنے پر پوری قدرت رکھتے ہیں۔ آپ کے لئے علاج تجویز کیا جا رہا ہے۔ یقین اور دلجمعی کے ساتھ اس پر عمل کریں۔

ایک پاؤ کلونجی (کالے بیج جو اچار میں ڈالے جاتے ہیں) پانی سے دھو کر دھوپ میں سکھا لیں اور کھلے منہ کی نیلی شیشی میں بھر کو مضبوط کارک لگا دیں۔ اوپر سے ایک چوتھائی شیشی خالی رہنی چاہئے۔ رات کو سونے سے پہلے وضو کر کے سو مرتبہ اِقْرَابِاسْمِ رَبِّکَ الَّذِیْ خَلَقَoخَلَقَ الْاِنْسَانَ مَنْ عَلَقo پڑھ کر کلونجی پر دم کر کے شیشی میں بند کر دیں۔ یہ شیشی صبح دھوپ میں ایسی جگہ رکھ دیں جہاں سارا دن دھوپ رہتی ہو۔ رات کو اٹھا کر پھر سو مرتبہ عمل کر کے اس پر دم کر دیں اور اگلے روز صبح پھر دھوپ میں رکھ دیں۔ اسی طرح یہ عمل چالیس روز تک دہرائیں۔ عمل پورا ہونے کے بعد ایک چٹکی کلونجی صبح نہار منہ پانی سے نگل لیا کریں۔ جب تک یہ کلونجی ختم نہ ہو اس عمل کو جاری رکھیں۔ ایک پاؤ کلونجی ختم ہونے سے پہلے پہلے انشاء اللہ آپ “امید” سے ہو جائیں گی۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو گول مٹول، خوبصورت، ہنستا کھیلتا بیٹا عطا کریں۔ آمین

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی