Topics

آرزو

سوال:  خواجہ صاحب ایک لڑکی کے لئے اس سے زیادہ عذاب کی بات کیا ہو گی کہ وہ بلاوجہ برے کردار کی مشہور ہو جائے۔ دراصل کچھ خانگی معاملات کی وجہ سے میرے خالو جان کے ذہن میں غلط فہمیاں پیدا ہو گئی ہیں۔ ان غلط فہمیوں کی وجہ سے خالو نے مجھے خواہ مخواہ بدنام کرنا شروع کر دیا ہے۔ میں اگر اسی کشمکش میں رہی تو ذہنی مریضہ ہو جاؤں گی، میں چاہتی ہوں کہ آپ مجھ کو کوئی ایسا وظیفہ بتا دیں جس کے پڑھنے سے خالو جان کا دل میری طرف سے صاف ہو جائے اور ان کے ذہن سے میرے بارے میں ساری برائی نکل جائے اور وہ مجھ کو اتنا چاہیں جس طرح اپنی سگی بیٹی کو چاہتے ہیں، میری آرزو پوری کرا دیں۔

جواب: رات سونے سے پہلے تین سو بار

وَاَلْقَتْ مَا فِیْھَا وَ تَخَلَّتْo

پڑھ کر آنکھیں بند کر کے اپنے خالو جان کا تصور کریں جب تصور قائم ہو جائے تو خیال ہی خیال میں خالو جان کی پیشانی پر پھونک مار دیا کریں اور بات کئے بغیر سو جایا کریں۔ عمل کی مدت نوے(90) دن ہے۔ ناغہ کے دن شمار کر کے بعد کو پورے کر دیں اس عمل سے انشاء اللہ آپ کی آرزو پوری ہو جائے گی۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی