Topics

آئینہ بینی نہ کی جائے

سوال:  میری عمر انیس سال ہے۔ ہر وقت احساس کمتری میں مبتلا رہتی ہوں۔ میری ناک بہت بدصورت اور موٹی ہے جس سے چہرے کی ساخت بری طرح متاثر ہے۔ نماز پنجگانہ کی پابند ہوں۔ ہر نماز کے بعد دعا کرتی ہوں کہ میں خوبصورت ہو جاؤں اور احساس کمتری سے نجات مل جائے۔

جواب: رات کو سونے سے پہلے آئینہ کے سامنے کھڑے ہو کر آنکھیں بند کر لیں اور یہ تصور کریں کہ آئینہ آپ کو دیکھ رہا ہے۔ دل ہی دل میں یہ الفاظ دہرائیں۔ میری ناک موٹی اور بھدی نہیں ہے۔ چہرے کی مناسبت سے ٹھیک ہے۔ یہ عمل روزانہ پانچ منٹ کر کے بات کیئے بغیر سو جائیں۔ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ آنکھیں کھولنے کے بعد آئینہ میں اپنا عکس نہ دیکھا جائے اور چالیس روز تک کسی بھی وقت کھلی آنکھوں سے آئینہ بینی نہ کی جائے۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی