یَااَللّٰہُ یَا کَرِیْمُ پڑھیں
سوال: ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ دس بہن بھائیوں میں سب سے بڑی
بہن کے علاوہ کسی کی بھی شادی نہیں ہوئی۔ بڑی بہن کی شادی کو تقریباً دس سال گزر گئے
ہیں مگر ہم نے انہیں اپنے گھر میں خوش نہیں دیکھا۔ اب تو بڑی بہن کی شادی بھی بھول
چکے ہیں۔ اپنے گھر میں شادی کا تصور ہی نہیں بن پاتا۔ میرے بڑے بھائی کے لئے بہت لڑکیاں
دیکھیں۔ پسند بھی آئیں مگر جہاں بھی بات کرتے ہیں کچھ نہ کچھ ہو جاتا ہے۔ بعض جگہ تو
بات بالکل پکی ہو جاتی ہے مگر پھر نہ جانے کیا مصیبت ٹوٹتی ہے کہ لڑکی والے انکار کر
دیتے ہیں۔ بہنوں کے رشتے بھی نہیں آتے جو آتے ہیں وہ جمتے نہیں۔ پتہ نہیں ہم نے کونسا
گناہ کیا ہے جس کی ہمیں یہ سزا مل رہی ہے۔ میرے بہن بھائیوں کی بڑی عمریں زیادہ ہو
گئی ہیں۔ میں خود بڑھاپے کی دہلیز پر قدم بڑھا رہی ہوں۔ آخر اب ہم کیا کریں۔ کس طرح
خدا سے دعا مانگیں مجھے اپنے بہن بھائیوں کی فکر کھائے جاتی ہے۔ خدارا کوئی عمل بتائیں
جس سے فائدہ ہو۔
جواب: کسی کونے میں ظہر کی نماز کے بعد ایک
سو ایک مرتبہ پڑھ کر آنکھیں بند کر کے بیٹھ جائیں۔ بالکل خالی الذہن ادھر ادھر کے خیالات
آنے دیں۔ آپ صرف اپنی توجہ اس طرف رکھیں کہ مجھے کچھ نہیں سوچنا ہے۔ ذہنی یکسوئی کا
یہ مراقبہ ظہر کی نماز کے بعد پانچ منٹ تک کریں۔ عشاء کی نماز کے بعد تین سو مرتبہ
پڑھ کر آنکھیں بند کر کے یہ تصور کریں کہ میرے اوپر نیلی روشنیوں کی بارش ہو رہی ہے۔
فجر کی نماز کے بعد اول و آخر گیاہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ اکتالیس مرتبہ سورہ فاتحہ
پڑھ کر آنکھیں بند کر کے تصور کریں کہ میں عرش کے نیچے ہوں۔ یہ تصور بھی اندازاً دس
منٹ تک کریں۔ اس کے بعد دعا کر کے اٹھ جائیں۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے مسائل
حل فرما دیں۔ آمین