Spiritual Healing

ہچکیاں آتی ہیں

سوال:  میں بیوہ عورت ہوں۔ سختی پریشان ہوں دن رات پریشانی میں گزرتا ہے۔ میرا ایک ہی لڑکا ہے۔ برے دوستوں کی صحبت نے اسے کہیں کا نہیں چھوڑا۔ صبح سے شام تک اپنے دوستوں میں گھومتا ہے رات گیارہ بجے گھر میں گھستا ہے۔ گھر کی چیزیں فروخت کر کے دوستوں کے ساتھ ہوٹلوں میں کھانا کھاتا ہے۔ تعلیم چھوڑ دی ہے۔ میرے ساتھ نہایت بدتمیزی سے بات کرتا ہے۔ صرف ایک ہی لڑکا ہے اور کوئی اولاد نہیں ہے۔ جب اس کی یہ حالت دیکھتی ہوں تو رو رو کر ہچکیاں بند ہو جاتی ہیں۔ خواجہ صاحب! رونا آتا ہے۔ یہی ایک اکلوتا لڑکا ہے۔ میں نے اس کے لئے کیا کیا خواب نہیں دیکھے۔ خدا کے لئے میری اکلوتی اولاد کو تباہی سے بچا لیجئے۔

جواب: جب آپ کا بیٹا گہری نیند سو جائے تو سرہانے کھڑے ہو کر ایک مرتبہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم بل ھو قرآن مجید فی لوح محفوظ اتنی آواز سے پڑھیں کہ سونے والے کی نیند خراب نہ ہو۔ عمل کی مدت 41یوم ہے۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی