ہر دلعزیزہو جاؤں
سوال: میری شادی کے ابتدائی دن اچھے گزر گئے، پھر لڑائی
جھگڑے شروع ہو گئے۔ اب لڑائی کچھ زیادہ ہی بڑھ گئی ہے اگر میں چپ ہو کر ان کی باتیں
سنتی رہوں تو مجھے اور زیادہ ستاتے ہیں اور اگر میں ان کو جواب دیتی ہوں تو سارے گھر
والوں سے شکایت کرتے ہیں۔ نوبت یہاں تک آ گئی ہے کہ اب سارے گھر والے مجھ سے نفرت کرنے
لگے ہیں۔ مجھے اتنا بے عزت کرتے ہیں کہ میں خوب رونے لگتی ہوں۔ جب روتی ہوں تو کہتے
ہیں کہ منحوس نے رو رو کر گھر کی برکت ختم کر دی ہے۔ میں ہر وقت اپنے مرنے کی دعا کرتی
ہوں۔
جواب: آپ بولتی زیادہ ہیں اور لوگ زیادہ باتیں
کرتے ہیں۔ لوگوں کے دل میں ان کے لئے احترام جذبات نہیں رہتے اور پھر لوگ دور دور رہنے
لگتے ہیں۔ اس دوری کو زیادہ بولنے والا آدمی نفرت قیاس کرتا ہے۔ آپ زیادہ تر خاموش
رہا کریں۔ شوہر کچھ بھی کہیں ایک کان سے سنیں دوسرے کان سے نکال دیں اور چلتے پھرتے
یا حی یا قیوم کا ورد کریں۔ رات کو 100بار درود شریف پڑھ کر نیلی روشنی کا مراقبہ کیا
کریں۔ انشاء اللہ آپ ہر دلعزیز ہو جائیں گی۔