Spiritual Healing
جب میاں نے گھر آ کر یہ کیفیت بتائی تو میں
نے ساری رات رو کر گزاری اور اس دکھ سے مجھے تین راتیں نیند نہ آئی۔ ایک رات نیند کی
گولی کھانے سے شکر ہے کہ مجھے باقاعدہ نیند آنے لگی۔ دوبارہ میں نے گولی نہیں کھائی۔
مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے ہڈیاں کمزور ہوتی جا رہی ہیں۔ بوجھ کو برداشت نہیں کرتیں۔
خاص طور پر گھٹنے کے بوجھ کو بالکل برداشت نہیں کرتیں اور ایک گھنٹے میں ٹیسیں اٹھتی
ہیں۔ درد تو دونوں میں لگا تار رہتا ہے۔ کمر میں بھی اب درد ہونے لگا ہے۔ زیادہ چل
پھر نہیں سکتی۔ اگر کسی وقت زیادہ چلوں تو دوسرے دن بالکل اٹھا نہیں جاتا۔ میں اس تکلیف
کے باعث بڑی پریشان ہوں۔ بارگاہ ایزدی میں دعا کرتی ہوں کہ اللہ پاک معذوری کی زندگی
سے بچائے رکھے! اللہ پاک کسی کا محتاج نہ کرے۔ آمین۔ سب سے بڑا دکھ تو یہ ہے کہ نہ
میری ماں ہے، نہ کوئی بہن اور نہ ہی اولاد جیسی نعمت۔ غرضیکہ منہ میں پانی ٹپکانے والا
کوئی نہیں۔ شوہر تو پہلے ہی ایسا ہے جو خود اٹھ کر پانی پینا گوارا نہیں کرتا۔ میں
اس درد کی تکلیف کے باعث دو مریضوں کو معذوری کی حالت میں دیکھ چکی ہوں اور تب سے بہت
بے چین رہتی ہوں۔
جواب: السی کوٹ کر سفوف بنا لیں۔ صبح شام تین
تین ماشہ تازہ پانی کے ساتھ کھائیں۔ گھٹنوں پر سبز رنگ شعاعوں کا تیل دائروں میں مالش
کریں، دس منٹ رات کو اور دس منٹ دن میں۔ کھانوں میں نمک اور چکنائی نہ ہونے کے برابر
کر دیں۔ ٹھنڈا پانی نہ پئیں۔