Spiritual Healing

گھریلو معاملات

سوال:  میرے میاں گھر میں بالکل دلچسپی نہیں لیتے اور باہر دوسری عورتوں کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں گھر میں آئیں گے تو سخت غصہ ہو گا۔ گھر کی کوئی بات کروں تو مارنے کو پڑ جاتے ہیں۔ بچوں سے کوئی محبت نہیں ہے۔ مہربانی فرما کر کوئی عمل بتائیں جس سے محبت ہو جائے۔

جواب: نیم کے درخت کی ایک شاخ، بیری کے درخت کی ایک شاخ اور پیپل کے درخت کی ایک شاخ لے کر ان تینوں کو ایسے جوڑیں کہ جھونپڑی کی طرح بن جائے۔ اوپر کے سرے نیلے رنگ کے دھاگے سے باندھ دیں۔ پلاسٹک شیٹ سفید رنگ پر ان تینوں لکڑیوں کو رکھ دیں۔ آنکھیں بند کر کے پلاسٹک کے اس حصہ کو دیکھیں جو لکڑیوں کے نیچے ہے۔ ہلکا سا تصور قائم ہو جانے کے بعد یہ تصور کریں کہ :

“میں اس تکون میں موجود ہوں۔”

اس عمل کو ایک سو ایک بار تسبیح پر دہرائیں کہ میں اس تکون میں موجود ہوں۔ اس کے بعد بات کئے بغیر سو جائیں۔ عمل کی مدت 90دن ہے۔ آپ کوشش کریں ان کی دل جوئی بھی کرتی رہیں۔ جب وہ شام کو آئیں تو تپاک سے ان سے ملیں۔ گھر کے مسائل ایک دم نہ ان کی خدمت میں پیش کریں۔

 

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی