گڈیوں کا سوپ
سوال: عرض یہ ہے کہ میری والدہ بارہ برس سے ایک بیماری
میں مبتلا ہوں۔ بیماری یہ ہے کہ ان کے پورے جسم میں درد ہوتا ہے اور درد ایسا ہے کہ
جس جگہ بیٹھتی ہیں وہاں سے اٹھا نہیں جاتا۔ معلوم ہوتا ہے کہ بجلی کا کرنٹ لگ گیا ہے۔
ڈاکٹروں، حکیموں کا علاج کروا چکے ہیں۔ اور کئی جڑی بوٹیاں بھی استعمال کر لی ہیں۔
گڈیوں کا سوپ بھی پیتی ہیں۔ اس کے باوجود درد نہیں جاتا۔ آپ سے التماس ہے کہ کوئی روحانی
علاج تجویز فرما دیں۔
جواب: چکنی مٹی کا ایک ڈھیلہ لے کر اس کے اوپر
ایک بار وَضَیْنَا
بِاالْقَضَیْنَاقَالُوْا بُرْھَانَ اَلْفَ مَرَّۃٍ قلم سے بغیر روشنائی سے لکھ دیں اور صبح نہار منہ پانی کا چھینٹا مار کر
سانسوں سے سونگھیں۔ اس عمل کو 90یوم تک کریں۔