Spiritual Healing

گلٹیاں بن گئیں ہیں

سوال:  میرے سینے پر پستانوں کے مقام پر گلٹیاں ہیں اور پستان اس طرح پھولے رہتے ہیں۔ جیسے ان میں ہوا بھری ہوئی ہو۔ یہ گلٹیاں تقریباً دو سال سے ہیں۔ بائیں پستان کی گلٹی تو چھوٹی ہے مگر دائیں پستان کی کافی بڑی ہو گئی ہے اور دو تین ماہ سے ان میں درد بھی ہونے لگا ہے۔ خواجہ صاحب! بہت عذاب میں مبتلا ہوں۔ مجھے ڈاکٹر کو اس بیماری کا بتاتے ہوئے شرم آتی ہے۔ خدارا آپ مجھے اس مرض سے نجات دلایئے۔

جواب: گیرو عمدہ قسم اول 60گرام خرید کر میدہ کی طرح باریک پیس کر رکھ لیں۔ اتنے ہی وزن چینی الگ پیس کر دونوں کو ملا کر رکھ لیں۔ روزانہ ایک گرام صبح نہار منہ، ایک گرام شام چھ بجے پانی سے کھائیں۔ احتیاط رہے کہ مقدار ہرگز بڑھنے نہ پائے۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی