Spiritual Healing

گلابی رنگ کا مراقبہ

سوال:  عظیمی صاحب! آج ایک مسئلہ آپ کے پاس لے کر آئی ہوں، امید ہے آپ میری مدد ضرور کریں گے۔ آج کل کے دور میں جہاں چیزوں میں خوبصورتی آ گئی ہے۔ لوگ انسانوں میں بھی خوبصورتی ڈھونڈنے لگے ہیں۔ بہت سے لوگوں کو تو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ حسن دے رکھا ہے کہ انہیں دیکھ کر واجبی صورت والے لوگ اپنا چہرہ چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے نقش موٹے موٹے ہیں۔ نقش تو جیسے بھی ہوں جب تک ان میں کشش نہ ہو، اچھے نہیں لگتے ہیں۔ میں نے کئی دفعہ دیکھا ہے کہ کشش سے موٹے نقش والے لوگ بھی اچھے لگتے ہیں اور ان کا شمار بھی خوبصورت لوگوں میں ہوتا ہے۔ میں بھی یہی چاہتی ہوں کہ مجھ میں کشش پیدا ہو جائے اور لوگ مجھے نظر انداز نہ کریں۔ خدارا مجھے اپنی بیٹی سمجھتے ہوئے کوئی ایسا عمل بتا دیں جس سے میں پرکشش ہو جاؤں اور مجھے کسی کے سامنے شرمندہ نہ ہونا پڑے۔

جواب: سب کاموں سے فارغ ہونے کے بعد رات کو سونے سے پہلے سورہ یوسف کا پہلا رکوع تلاوت کر کے پانی پر دم کر کے پی لیں اور دس منٹ تک گلابی رنگ کے پھول کا تصور کر کے مراقبہ کریں۔ کھانوں میں ترکاریاں زیادہ استعمال کریں۔ وضو کے بعد ہاتھوں سے دونوں گال تھپ تھپا لیا کریں۔ چہرہ پر رونق اور پرکشش ہو جائے گا۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی