Spiritual Healing

کیل کے نشانات

سوال:  ہماری عمریں کافی ہو چکی ہیں۔ والدین بوڑھے ہو گئے ہیں۔ ہمارے چہروں پر کیل کے نشانات ہیں۔ رشتے آتے ہیں تو یہ کہہ کر چلے جاتے ہیں کہ ان کے منہ پر داغ اور کیل ہیں۔ ان کی وجہ سے ہم سب بہت پریشان ہیں۔ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے مسائل حل کردیں۔ علاج بھی تجویز فرما دیں۔

جواب: اتنی ساری لڑکیوں کے چہروں پر کیل کے نشانات بات کچھ سمجھ میں نہیں آئی۔ کیا کوئی یونین بنا لی ہے کہ اس یونین میں وہی لڑکیاں شامل ہو سکتی ہیں جن کے چہروں پر کیل کے نشانات ہوں۔

چہرے پر کیل کے نشانات کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ جوانی میں چونکہ خون جوش کرتا ہے، خون کے جوش سے چہرے پر دانے نکل آتے ہیں۔ اس میں خارش یا جلن ہوتی ہے۔ لڑکیاں اس پھنسی نما دانے کو توڑ دیتی ہیں اور اس میں سے پیپ کی بنی ہوئی کیل نکال دیتی ہیں۔ نتیجہ میں چہرہ پر نشان رہ جاتا ہے۔ اگر دانوں کو توڑا نہ جائے تو یہ نشانات نہیں ہوتے لیکن اگر ایک مرتبہ نشان بن جائیں تو ختم ہونا مشکل ہوتا ہے۔ خالص صندل کا تیل انگشت شہادت سے داغ کی جگہ جذب کیا جائے تو نشان ختم ہو جاتے ہیں۔ لیکن تیل کا خالص ہونا ضروری ہے جن بچیوں کے چہرے پر دانے نکل رہے ہیں ان کو گرم چیزیں کھانے سے پرہیز کرنا چاہئے۔ ترکاریاں زیادہ کھائیں اور چہرہ نیم کے پتوں کے پانی سے دھوئیں۔ طریقہ یہ ہے کہ نیم کے پتے پانی میں جوش کر لیں۔ پتے پھینک دیئے جائیں اور پانی الگ کیا جائے۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی