Spiritual Healing
جواب: پڑھائی میں دل ہی نہیں لگتا تو سبق کس
طرح یاد ہو گا۔ آپ کے لئے میرا مشورہ ہے کہ غیر ضروری باتیں سوچنا چھوڑ دیجئے۔ حقیقت
سے منہ نہ موڑیئے۔ دنیا میں سب باتیں مزاج کے مطابق ہی نہیں ہوتیں۔ کامیاب زندگی گزارنے
کیلئے انسان کو اچھا برا سب کچھ سہنا پڑتا ہے۔ ناول اور افسانوں کی ہیروئن بننے کے
بجائے زندگی کی تلخ و شیریں حقیقتوں سے سمجھوتہ کر لیجئے۔ مسئلہ حل ہو جائے گا۔