Spiritual Healing
دو سال سے میرے پیٹ میں شدید درد اٹھتا ہے
جو کہ پیٹ سے اٹھ کر کلیجہ، پسلیوں اور سینہ کی طرف چڑھ آتا ہے۔ پھر ان جگہوں میں اتنا
شدید درد ہوتا ہے کہ میری چیخیں دور دور تک سنی جاتی ہیں۔ درد کی شدت سے سانس لینا
دشوار ہو جاتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اوپر کے تمام اعضاء سوج گئے ہیں۔ معدہ اور جگر درد
سے بھاری ہو جاتے ہیں۔ ڈکار بھی آئے تو شدید درد محسوس ہوتا ہے۔ پھیپھڑوں میں ہوا بھر
جاتی ہے۔ جس وقت سینہ میں، پیٹ میں، پشت پر درد ہوتا ہے تو نہ میں ہل جل سکتی ہوں اور
نہ سیدھی ہو سکتی ہوں۔ درد کی شدت سے میں اپنی چیخیں نہیں روک سکتی۔ زمین پر لیٹتی
تڑپتی پھرتی ہوں۔ تھوک نگلتی ہوں تو گڑ گڑ کرتی نیچے جاتی معلوم ہوتی ہے۔ معدے سے ایک
لیس دار رطوبت بہت ہو جاتی ہے۔ کبھی کبھی بغیر درد کے دست بھی لگ جاتے ہیں۔ خالی پیٹ
بھی ہوا کی ڈکاریں آتی ہیں۔ دال نہیں کھا سکتی۔ برف نہیں پی سکتی۔ خدا کے واسطے دوا
اور دعا دونوں سے نوازیئے۔ علاج جلدی لکھئے۔ میں بہت دکھی ہوں۔ میری عمر 38سال ہے۔
جواب: چینی کی دو عدد سفید پلیٹوں پر زردہ
کے رنگ اور عرق گلاب سے بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ۔ ایک بار۔ رِیَاحِیْنَ
مَاءٍ 12مرتبہ لکھ کر پانی سے دھو کر صبح شام پئیں۔
پودینہ، سونف، بڑی الائچی کے بیج، سونٹھ، زیرہ
سفید۔ سب چیزیں ہم وزن لے کر ہاون دستہ میں کوٹ کر سفوف بنا لیں۔ دونوں وقت کھانوں
سے پہلے ایک ایک چٹکی کھا لیا کریں۔
چکنی، تلی ہوئی، باسی اور بادی چیزوں سے پرہیز
کریں۔