Spiritual Healing

چیخ مارتی ہوں

سوال:  میری چھوٹی بہن ہے(جس کی عمرایک سال اور تین ماہ ہے) کو یک دم بخار ہو جاتا ہے۔ تقریباً تین مرتبہ ایسا ہو چکا ہے۔ پہلی مرتبہ بخار ہوا تو بے ہوش ہو گئی لیکن شام تک آرام آ گیا۔ دوسری مرتبہ بخار ہوا تو ہاتھ پاؤں مڑ گئے اور چیخ مار کر بے ہوش ہو گئی۔ دوسرے دن اسے خسرہ نکل آیا۔ اچھی خاصی سوئی تھی کہ بخار دماغ کو چڑھ گیا۔ ٹانگیں برف کی مانند ہو جاتی ہیں۔ جب برداشت نہیں کر سکتی تو کانپنا شروع کر دیتی ہے۔ اسی دوران اسے ہچکی بھی لگ جاتی ہے۔ حالانکہ اس سے پہلے بھی اسے بخار ہو جاتا تھا لیکن اس طرح نہیں۔ یہ تیسری مرتبہ ہے جو ایسا ہوا ہے۔ دل اس قدر کمزور ہو گیا ہے کہ اگر ایک مرتبہ پھر ایسا ہو گیا تو وہ ختم ہو جائے گی۔

جواب: ایک عدد عود صلیب لے کر چاقو سے چھیل کر تختی بنا لیں اور اس تختی پر چاقو کی نوک سے



 کندہ کرا کے نیلے ڈورے میں، بچہ کے گلے میں ڈالیں انشاء اللہ بچہ تندرست اور موٹا ہو جائے گا۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی