چلتی ہوں تو زمین ہلتی ہے
سوال: میں آپ کو اپنا باپ بنا کر آپ سے مشورہ لینا چاہتی
ہوں۔ پہلی بات یہ کہ میرے گال ابھرے ہوئے ہیں۔ جب میں منہ بند کرتی ہوں تو سب گھر والے
اور رشتہ دار میرا مذاق اڑاتے ہیں جس کی وجہ سے میں نے رشتہ داروں کے گھر جانا چھوڑ
دیا ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ میرے پاؤں بہت بڑے اور بھاری ہیں۔ جب میں چلتی ہوں تو ایسا
لگتا ہے کہ زمین ہل رہی ہے۔ گھر والے کہتے ہیں آہستہ نہیں چل سکتی۔
جواب: صبح، شام، رات ٹھنڈے پانی سے ہاتھ دھو
کر دونوں گال تھپتھپایا کریں۔ ہر وضو کے بعد کھڑی ہو کر ایک ایک لوٹا پانی دونوں پیروں
پر ٹونٹی سے بہا لیا کریں۔